SportsPosted at: Dec 7 2023 4:51PM موہن بگان نےاوڈیشہ ایف سی کے خلاف 2-2 سے ڈرا کھیلا
کولکتہ، 07 دسمبر (یو این آئی) موہن بگان سپر جائنٹ نے انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کے میچ میں اوڈیشہ ایف سی کے خلاف 2-2 سے ڈرا کھیلا۔
بدھ کی رات یہاں وی وائی بی کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں موہن بگان سپر جائنٹ کے ارمانڈو سادیکو نے پہلے ہاف میں دو گول سے پیچھے رہنے کے بعد واپسی کی اور دو گول کرکے اسکور برابر کردیا۔
اوڈیشہ کے احمد جوہر نے پہلے ہاف میں دو گول کر کے اپنی ٹیم کو 2-0 کی برتری دلائی۔