image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 20:49 Hrs(IST)
Sports

ریئل کشمیر نے انڈین ایروز کو 2-0 سے شکست دی

ریئل کشمیر نے انڈین ایروز کو 2-0 سے شکست دی

مڈگاو، 26 جنوری (یو این آئی ) رئیل کشمیر نے دونوں ہاف میں ایک ایک گول کی مدد سے انڈین ایروز کو ہیرو آئی لیگ فٹ بال چمپئن شپ کے مقابلے میں اتوار کو 2-0 سے شکست دے کر پورے تین پوائنٹس حاصل کر لئے۔

ریئل کشمیر کی جیت میں ہیرو آف دی میچ میسن رابرٹسن نے 18 ویں منٹ میں پہلا گول کیا جبکہ گونهیر كريجو نے 57 ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کر کشمیر ٹیم کو 2-0 سے آگے کر دیا۔
آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کی ڈیولپمنٹ ٹیم انڈین ایروز میچ میں کوئی گول نہیں کر سکی۔

image