SportsPosted at: Jun 23 2018 1:41PM سربیا پر سوئٹزرلینڈ کی جیت سے گروپ ای میں دلچسپ مقابلے
کولی ننگراد، 23 جون (یو این آئی) زیردان شکیری کے 90 ویں منٹ کے فیصلہ کن گول کی بدولت سوئٹرزلینڈ نے دوسرے ہاف میں شاندار واپسی کرتے ہوئے سربیا کو جمعہ کو 1-2 سے شکست دیتے ہوئے فٹبال عالمی کپ کے گروپ ای کے میچوں کو دلچسپ بنادیا ہے۔
گروپ ای میں اب بڑی دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس میں پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل موجود ہے۔
برازیل دو میچوں میں چار پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ اس جیت کے بعد سوئٹزرلینڈ کے بھی چار پوائنٹ ہوگئے ہیں اور وہ دوسرے مقام پر ہے۔