RegionalPosted at: Jan 24 2018 10:54AM یوگی کے خلاف متنازعہ بیان دینے والے سابق ایم پی پر مقدمہ درج
بارہ بنکی، 24 جنوری (یو این آئی) اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدیتہ ناتھ کے خلاف متنازعہ بیان دینے والے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے لیڈر اور سابق ممبر پارلیمنٹ کملا پرساد راوت کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مسٹر یوگی کے خلاف دیئے گئے قابل اعتراض بیان کے بعد یووا واہنی کے ضلع انچارج روی سنگھ نے سابق ایم پی کملا پرساد راوت کے خلاف بارہ بنکی کے درياباد تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے۔
واضح رہے کہ سابق ایم پی نے 20 جنوری کو دریا آباد میں منعقد تقریب کے دوران مسٹر یوگی کو ملزم باباؤں سے جوڑ کر متنازعہ بیان دیا تھا۔
یو این آئی۔ شا پ۔ 0931