NationalPosted at: Sep 26 2020 9:07PM فورٹیس نے آئی سی ایم آر کو سی ایس آر کے تحت ڈھائی کروڑ روپے کا چیک سونپا
نئی دہلی، 26 ستمبر(یواین آئی)نجی شعبہ کی طبی خدمت فراہم کرنےوالی فورٹیس ہلیتھ کیئر نے کارپوریٹ کی سماجی ذمہ داری(سی ایس آر)کے تحت ہفتہ کے روز انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کو ڈھائی کروڑ کا چیک سونپا۔مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود نے بتایا کہ مرکزی وزیرمملکت برائے صحت وخاندانی بہبود اشونی کمار چوبے کی موجودگی میں فورٹیس کے مینیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکٹیو افسر ڈاکٹر آشوتوش رگھونشی، نائب صدر (کارپوریٹ معاملہ و ای ایس آر)منو گپتا اور ایس آر ایل کے سی ای او آنند کمار نے آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر پروفیسر بلرام بھارگو وسینئر مالیاتی مشیر راجیو رائے کو چیک سونپا۔مسٹر چوبے نے کہا کہ تحقیق کے میدان میں آئی سی ایم آر نے اپنا نیا مقام حاصل کیا ہے۔یہ صرف ملک کا نہیں بلکہ دنیا کے اچھے تحقیقی اداروں میں سے ایک ہے۔کورونا وائرس کی وبا شروع ہونے کے بعد سائنس دان شب وروز انتھک محنت کررہے ہیں۔فورٹیس نے اچھا کام کیا ہے اور امید ہے کہ کئی دیگر بھی اس سے متاثر ہوں گے۔یواین آئی۔الف الف۔ 2050