image
Friday, Jun 25 2021 | Time 05:26 Hrs(IST)
  • کرناٹک میں سیلاب کی وارننگ
International

کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے درمیان فرانس میں نیا لاک ڈاؤن

کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے درمیان فرانس میں نیا لاک ڈاؤن

پیرس 29 اکتوبر (ژنہوا) فرانس میں عالمی وبا کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملوں پر قابو پانے کے لئے حکومت ایک بار پھر ملک بھر میں ایک نیا لاک ڈاؤن متعارف کروانے پر مجبور ہے۔
فرانسیسی صدر ایمانل میکرون نے بدھ کی شام اس کا اعلان کیا۔ ملک سے مخاطب کرتے ہوئے کہا ، ’’نئے لاک ڈاؤن میں صرف گھر سے باہر جانے کی مجازی اجازت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ملازمت پر جانے ، طبی تقرری کے لئے ، مدد فراہم کرنے اور خریداری پر جانے کے لئے گھرسے باہر نکلنے کی اجازت دی جائے گی۔‘‘
صدر نے کہا کہ اس بار نرسری ، پرائمری اسکول اور مڈل اسکول پہلے کے لاک ڈاؤن کے مقابلہ میں کھلے رہیں گے۔ انہوں نے کہا ، ’’ہمارے بچے اسکول کے نظام کے ساتھ رابطے میں ہوں گے اور انہیں تعلیم سے محروم نہیں رکھا جائے گا۔‘‘
فرانس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 523 افراد کی موت کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہوئی ہے اور 33،417 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 35،541 ہوگئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 198،695 ہوگئی ہے۔
فرانسیسی ڈیٹا ویب سائٹ کے مطابق کووڈ 19 کے 18،978 مریض اس وقت مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، جن میں سے 2918 کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں وینٹیلیٹروں پر رکھا گیا ہے۔
ژنہوا۔اےایم۔

خاص خبریں
جموں و کشمیر میں زمینی جمہوریت کو مضبوط کرنا ترجیح: مودی

جموں و کشمیر میں زمینی جمہوریت کو مضبوط کرنا ترجیح: مودی

نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ جموں و کشمیر میں زمینی جمہوریت کو مستحکم کرنا مرکزی حکومت کی ترجیح ہے۔

...مزید دیکھیں
'حد بندی کے بعد جموں و کشمیر میں انتخابات ہوں گے'

'حد بندی کے بعد جموں و کشمیر میں انتخابات ہوں گے'

نئی دہلی ، 24 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج واضح کیا کہ جموں و کشمیر اسمبلی حلقوں کی حد بندی کا عمل مکمل ہونے کے بعد وہاں انتخابات ہوں گے مسٹر مودی نے یہ اطلاع یہاں سیاسی جماعتوں کے ساتھ جموں و کشمیر کے سیاسی مستقبل کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے آج یہاں بلائے گئے ایک جماعتی اجلاس میں دی تقریبا ًساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہنے والی اس میٹنگ کے بعد جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے الطاف بخاری نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ بات چیت انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔

...مزید دیکھیں
جموں وکشمیر ریاست سے متعلق کل جماعتی اجلاس  ختم، ریاست کی بحالی اور انتخاب کا مطالبہ

جموں وکشمیر ریاست سے متعلق کل جماعتی اجلاس ختم، ریاست کی بحالی اور انتخاب کا مطالبہ

نئی دہلی، 22 جون (یو این آئی) جموں و کشمیر کے سیاسی مستقبل پر وہاں کی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے طلب کردہ کل جماعتی میٹنگ تین گھنٹے سے زیادہ چلی جس میں بیشترشرکاء نے ریاست کی بحالی کی بات کی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیری رہنماؤں کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دلائی۔

...مزید دیکھیں
شفایابی کی شرح 96.60 فیصد سے متجاوز ایکٹیو کیسز میں گراوٹ جاری

شفایابی کی شرح 96.60 فیصد سے متجاوز ایکٹیو کیسز میں گراوٹ جاری

نئی دہلی ، 24 جون (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں نشیب و فراز کے درمیان اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے شفایابی کی شرح 96.61 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ ایکٹیو کیسز کی شرح میں گراوٹ بڑھ کر 2.08 فیصد ہوگئی ہے دریں اثنا بدھ کے روز 64 لاکھ 89 ہزار 599 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔

...مزید دیکھیں
نوجوانوں کو ہندوستان کی فکر اورانسانی فلاح کے تصور والے گیمز بنانا چاہئے: مودی

نوجوانوں کو ہندوستان کی فکر اورانسانی فلاح کے تصور والے گیمز بنانا چاہئے: مودی

نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ موجودہ وقت میں دستیاب زیادہ تر آن لائن یا ڈیجیٹل گیم کا تصور ہندوستانی سوچ سے مطابقت نہیں رکھتا ہے، اس لئے ایسے متبادل تصور کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جس میں ہندوستان کی بنیادی فکر کا تصور شامل ہو اور یہ انسانی فلاح سے وابستہ ہو۔

...مزید دیکھیں
جیو ہندوستان میں سب سے پہلے 5جی لانچ کرے گا: مکیش امبانی

جیو ہندوستان میں سب سے پہلے 5جی لانچ کرے گا: مکیش امبانی

نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کی 44ویں سالانہ عام اجلاس کے دوران چیئرمین مکیش امبانی نے آج امید کا اظہار کیا کہ ملک میں 5جی کا آغاز ریلائنس جیو ہی کرے گا۔

...مزید دیکھیں

امریکی فوجیوں کا انخلا: روس نے افغانستان میں خانہ جنگی کا خدشہ ظاہر کیا

24 Jun 2021 | 7:35 PM

ماسکو، 24 جون (یو این آئی) روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگر نے افغانستان میں پائیدار امن کے لیے ایران اور پاکستان کے کردار کو اہمیت دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد خطے میں خانہ جنگی شروع ہوسکتی ہے۔

image