InternationalPosted at: Dec 14 2018 12:12PM فرانس کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پرہندوستان آئیں گے
نئی دہلی، 14 دسمبر (یو این آئی) فرانس کے وزیر خارجہ جین یوس لی ڈرائن دو دن کے دو رہ ہند پر جمعہ کو ہندوستان آئیں گے اور یہاں ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ یہاں مسٹر مودی اور محترمہ سوراج کے ساتھ دو طرفہ اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
قبل ازیں جمعہ کو مسٹر ڈرائن ممبئی میں مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیوندر فڑنویس سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد، ہفتہ کو دارالحکومت دہلی میں ایڈوانس کمپیوٹنگ کے فروغ کے لئے ٹوس اور سنٹر کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ فرانس کے وزیر خارجہ الیکٹرانک اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد بھی ملاقات کریں گے۔
فرانس کے وزیر خارجہ ہفتہ کو محترمہ سوراج سے ملاقات کریں گے۔اس کے بعد دونوں رہنما مشترکہ بیانات بھی جاری کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔