image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 10:50 Hrs(IST)
Sports » IPL

گیل نامی طوفان روکنے اترے گی دہلی

گیل نامی طوفان روکنے اترے گی دہلی

نئی دہلی، 22 اپریل (یو این آئی ) دو مرتبہ کے آئی پی ایل فاتح کپتان گوتم گمبھیر اور رکی پونٹنگ جیسے کھلاڑی کو کوچ رکھ کر میدان میں اترنے والی دہلی ڈئیر ڈیولس کی ٹیم ٹورنامنٹ کے 11 ویں ایڈیشن میں ایک کے بعد ایک ہار کا سامنا کررہی ہے اور اب اسے اپنی قسمت تبدیل کرنے کے لئے صرف اپنے گھر کا سہارا رہ گیا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی اسے گیل کی شکل میں طوفان روکنا ہوگا۔

دہلی کو پیر کو اپنے گھریلو فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں گمبھیر کی ٹیم کنگز الیون پنجاب سے کھیلنا ہے اور ٹورنامنٹ میں رہنے کے لئے اسے ہر حال میں یہ میچ جیتنا ہوگا۔
پنجاب کی ٹیم جہاں پانچ میں سے چار میچ جیت کر چوٹی پر ہے وہیں دہلی کی ٹیم پانچ میں سے چار میچ ہار کر آٹھ ٹیموں میں سب سے پھسڈی ہے۔

image