image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 13:12 Hrs(IST)
Sports » IPL

بلے باز وں کی کارکردگی ناقص رہی:وارنر

حیدرآباد، 13 مئی (یو این آئی) سنرائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے آئی پی ایل کے سیزن 9 میں دہلی ڈیرڈیولس کے ہاتھوں ملی شکست کے بعد کہا کہ ان کی ٹیم کے بلے بازوں کی کارکردگی ناقص رہی اور وہ اپنی ذمہ داری صحیح ڈھنگ سے نہیں نبھا سکے۔
حیدرآباد نے جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں آٹھ وکٹ گنواکر 146 رن بنائے تھے جسے دہلی نے تین وکٹ کے نقصان پر 11 گیندیں باقی رہتے ہوئے پورا کرلیا۔
حیدرآباد کو اس ٹورنامینٹ میں چوتھی مرتبہ شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

image