image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 12:46 Hrs(IST)
Sports » IPL

فائنل کا ٹکٹ حاصل کرنے اتریں گے گجرات اور حیدرآباد

فائنل کا ٹکٹ حاصل کرنے اتریں گے گجرات اور حیدرآباد

نئی دہلی، 26 مئی (یو این آئی) دو بار کی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائڈرس کو 'ایلی منیٹ ' کرنے کے بعد زبردست تال میں دکھائی دے رہی سنرائزرس حیدرآباد یہاں جمعہ کو فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر دوسرے کوالیفائنگ مقابلے میں گجرات لائنز سے نبرد آزما ہوگي جہاں اس کے لئے آخری موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آئی پی ایل نو کے فائنل کا ٹکٹ حاصل کرنا ہے۔
سنرائزرس حیدرآباد نے سخت جدوجہد کے بعد کولکتہ کی ٹیم کو 22 رنز سے شکست دے کر دوسرے کوالیفائنگ میں جگہ بنائی ہے جبکہ گجرات کی ٹیم کو گزشتہ میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور سے چار وکٹ سے ہارنے کے بعد دوسرا موقع مل رہا ہے۔
آئی پی ایل کی نئی ٹیم گجرات نے اپنے پہلے ہی ورژن میں کمال کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہاں تک جگہ بنائی ہے اور وہ سریش رائنا کی کپتانی میں پہلے ہی بار میں خطاب حاصل کرکے تاریخ رقم کرنے کا خواب دیکھ رہی ہے۔

image