Sports » Badminton T TPosted at: Apr 22 2018 7:44PM گوپی چند نے منتخب کئے 14 باصلاحیت نوجوان
حیدرآباد، 22 اپریل (یو این آئی ) قومی بیڈمنٹن کوچ پلیلا گوپی چند نے آئی ڈی بی آئی فیڈرل کوئسٹ فار ایکسی لینس ینگ چیمپس پروگرام کے تحت 14 باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے اور منتخب کردہ کھلاڑی حیدرآباد واقع گوپی چند اکیڈمی میں تربیت حاصل کریں گے۔
آٗی ڈی بی آئی فیڈرل لائف انشورنس نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ینگ چیمپس پروگرام کے تحت منتخب ہوئے ان 7۔
11 سال کے درمیان عمر کے ان باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو مکمل طور ان کی کارکردگی، فٹنس، رویہ اور فٹ ورك کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔