image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 20:18 Hrs(IST)
Sports » Badminton T T

سائنا اور سندھو دوسرے دورمیں

سائنا اور سندھو دوسرے دورمیں

شاہ عالم، 6 اپریل (یو این آئی) دنیا کی چھٹے نمبر کی کھلاڑی اور اسٹار شٹلر ہندوستان کی سائنا نہوال اور 11 ویں رینکنگ کی پی وی سندھو نے اپنے اپنےسنگلز مقابلے جیت کر بدھ کو ملائیشیا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی، لیکن مردوں کے سنگلز مقابلوں میں ایچ ایس پرنے اور كدامبي سری کانت پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو گئے۔
تیسری سیڈ سائنا نے غیر سیڈڈ تھائی لینڈ کے نتچاون جنداپول کو 30 منٹ میں مسلسل گیمو میں 21-16، 21-7 سے شکست دے کر خواتین سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔
گذشتہ ہفتے ختم ہوئے انڈیا اوپن میں بھی سائنا نے تھائی کھلاڑی کو شکست دی تھی۔

image