image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 13:09 Hrs(IST)
Sports » Cricket

پنے میں کھیلے جائیں گے چنئی کے باقی آئی پی ایل میچ

پنے میں کھیلے جائیں گے چنئی کے باقی آئی پی ایل میچ

نئی دہلی، 12 اپریل (یو این آئی ) کاویری پانی کے تنازعات اور سیکورٹی خدشات کی وجہ سے چنئی سپر کنگس کے آئی پی ایل 11 میں تمام باقی گھریلو میچوں کو چنئی سے باہر مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) کے پنے اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) کی جانب سے جاری سرکاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے۔
چنئی کی ٹیم کو ٹوئنٹی 20 لیگ میں اپنے اب چھ اور میچ گھریلو میدان پر کھیلنے تھے ۔

image