image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 16:09 Hrs(IST)
Entertainment » Documentaries and Short Films

کرن سنگھ گروور کے لئے سفارش کر رہی ہیں بپاشا

کرن سنگھ گروور کے لئے  سفارش کر رہی ہیں بپاشا

ممبئی 06 فروری (یواین آئی) بالی وڈ کی معروف اداکارہ بپاشا باسو ان دنوں کرن سنگھ گروور کو کام دلانے کیلئے سفارش کر رہی ہیں۔
بپاشا نے کرن سنگھ گروور کے ساتھ گزشتہ سال فلم الون میں کام کیا تھا۔
بطور اداکار کرن کی یہ پہلی فلم تھی۔
خبر ہے کہ حال ہی میں بپاشا کو ایک اسکرپٹ ملی ہےجس میں وہ کام کرنے کے لئے تیار بھی ہیں۔
اس فلم کے لئے انہوں نے ڈائرکٹر سے بطور اداکار کرن کو شامل کرنے کی سفارش بھی کی۔
کرن کی آخری ریلیز فلم 'آئی ہیٹ اسٹوری 3' باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی.۔
اس کے باوجود کرن کو کام ملنے میں پریشانی آ رہی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ بپاشا ان کی مدد کرنے میں لگی ہیں۔
یواین آئی ۔
ع خ ۔
م س

image