image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 08:34 Hrs(IST)
Entertainment » Documentaries and Short Films

پرکاش جھا اداکاری کرکے بے حد پرجوش ہیں

پرکاش جھا اداکاری کرکے بے حد پرجوش ہیں

ممبئی،10فروری(یواین آئی)بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز پرکاش جھا فلم ’’جے گنگاجل ‘‘میں اداکاری کرکے بےحد پرجوش ہیں۔
پرکاش جھا نے پرینکا چوپڑا کو لے کر فلم جے گنگا جل بنائی ہے۔
اس فلم کی ہدایت کاری کرنے کے علاوہ فلم میں کاش جھا نے اداکاری بھی کی ہے۔
انہوں اس میں ایک پولس افسر کا کردار اداکیا ہے۔
فلم میں کام کرکے انہیں بے حد خوشی ہورہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ اداکاری کرتے رہنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا’’اسکرپٹ اور خاص کر اس کردار کو لکھتے وقت مجھے محسوس ہوا کہ میں خود یہ کردار ادا کر سکتا ہوں۔
میرا خیال تھا کہ کچھ نیا اور دلچست تجربہ کرنا چاہیے،ایسے میں میں نے اس کردار کو ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔
کیمرے کے سامنے اداکاری کرنا ایک بہترین تجربہ تھا۔
اگر مجھے اچھی پیش کش ملتی ہےتو میں مستقبل میں بھی اداکاری کروں گا‘‘۔
یواین آئی۔
اےایم۔
1340

image