image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 12:08 Hrs(IST)
Entertainment » Documentaries and Short Films

رشتوں پر مبنی فلم بنائیں گے پرکاش جھا

رشتوں پر مبنی فلم بنائیں گے پرکاش جھا

نئی دہلی، 10 مارچ (یواین آئی) بالی ووڈ میں سیاسی اور سماجی فلمیں بنانے کے لیے مشہور فلمساز پرکاش جھا کی اگلی فلم رشتوں پر مبنی ہوگی۔
پرکاش جھا کی فلم جے گنگا جل حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔
پرکاش جھا نے کہا "میں ایک فلم پر کام کر رہا ہوں لیکن ابھی کچھ طے نہیں ہوا ہے۔
ابھی نہ ہی فلم کا نام طے ہوا ہے اور نہ ہی آرٹسٹ۔
میں صرف اس پر کام کر رہا ہوں۔
پرکاش جھا نے مزید کہا کہ ان کی آنے والی فلم سماجی و سیاسی موضوع پر نہیں بلکہ رشتوں پر مبنی ہو گی۔
" یواین آئی۔
م س

image