image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 23:57 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

آج بھی پنچم داکی آواز ذرہ ذرہ میں گونج رہی ہے

آج بھی پنچم داکی آواز ذرہ ذرہ میں گونج رہی ہے

یوم پیدائش 27 جون کے موقع پر ممبئی 26 جون (یو این آئی) بالی ووڈ میں اپنی شیریں موسیقی سے سامعین کے دلوں پرجادو کرنے والے عظیم موسیقار آر ڈی برمن آج ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن آج بھی ان کی آوازذرہ ذرہ میں گونجتی ہوئی محسوس ہوتی ہے جسے سن کر سامعین کے دل سے بس ایک ہی صدا نکلتی ہے۔
۔
۔
چرا لیا ہے تم نے جو دل کو۔
۔
۔
آر ڈی برمن کی پیدائش 27 جون 1939 کو کلکتہ میں ہوئی۔
ان کے والد ایس ڈی برمن مشہور فلمی موسیقار تھے۔
گھر میں موسیقی کا ماحول ہونے کی وجہ سے ان کا بھی رجحان موسیقی کی جانب ہو گیا۔
انہوں نے اپنے والد سے موسیقی کی تعلیم لی نیز استاد علی اکبر خان سے سرودسیکھا۔
فلم انڈسٹری میں پنچم کے نام سے مشہور آر ڈی برمن کو یہ نام اس وقت ملا جب انہوں نے اداکار اشوک کمار کو موسیقی کے پانچ سر سارے گاماپا گا کر سنایا۔
نو سال کی چھوٹی سی عمر میں پنچم دا نے اپنی پہلی دھن’’ا ے میری ٹوپی پلٹ کے آ‘‘ بنائی ۔
بعدازاں ان کے والد سچن دیو برمن نے اس دھن کا استعمال 1956 میں آنے والی فلم فنٹوش میں کیا۔
علاوہ ازیں ان کی تیار کردہ دھن’’ سر جو تیراچکرائے‘‘ بھی گرودت کی فلم ’’پیاسا‘‘ میں استعمال کی گئی۔
جاری۔
یو این آئی۔
ایم اے۔
م الف

image