image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 11:12 Hrs(IST)
Entertainment » ERegional

شاہ رخ خان کی فلم ’’ دل والے‘‘ کا گجرات میں سخت مخالفت، کئی سینما گھروں میں نمائش روک دی گئی

شاہ رخ خان کی فلم ’’ دل والے‘‘ کا گجرات میں  سخت  مخالفت،  کئی سینما گھروں میں نمائش روک دی گئی

احمدآباد، 18 دسمبر (یو این آئی)شاہ رخ کی آج ریلیز ہوی فلم ’’دل والے‘‘ کے شو کو گجرات کے متعدد سینما گھروںمیں بعض قومی تنظیموں کی مخالفت کی وجہ سے روکنا پڑا جبکہ پولس نے اس سلسلے میں سورت میں راشٹریہ سینا نام کی ایک تنظیم کے 12 کارکنوں کی حراست میں لے لیا ہے۔
شاہ رخ خان نے گزشتہ دنوں اپنی سالگرہ پر ملک میں بڑھتی ہوئی عدم رواداری کے موضوع پر ایک بیان دیا تھا جسے ملک مخالف بتاتے ہوئے ان تنظیموں نے آج احمدآباد کے علاوہ سورت میں مہسانہ کے سینما گھروں کے سامنے فلم کے خلاف احتجاج تھا۔
احمدآباد میں اوم ہندو کرانتی سینا کے کارکنوں نے گاندھی گری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رائے پور کے سٹی پلس، کانکریاں کے اپسرا اور سی ٹی ایم بسٹار کے سٹی ریولیوشن سینما میں ’’دل والے‘‘دیکھنے آئے شائقین کو لال گلاب دے کر ان سے گجراتی فلمیں دیکھنے کی درخواست کی۔
انہوں نے سینما گھروں کے منیجروں کو بھی گلاب کے پھول پیش کئے۔
تھل تیج کے پی وی آر کے سامنے بھی ایک مجمع نے مظاہرہ کرکے فلم کی مخالفت کی۔
سٹی پلس اور ایک دیگر سینما نے نمائش کو رد کردیا۔
جاری۔
یو این آئی۔
اےایم۔
ظ ا۔
1610

image