image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 11:19 Hrs(IST)
Entertainment » ERegional

’’دل والے ‘‘ فلم کی مخالفت میں ہندو تنظیموں کا مظاہرہ

’’دل والے ‘‘ فلم کی مخالفت میں ہندو تنظیموں کا مظاہرہ

لکھنئو، 18 دسمبر (یو این آئی) اترپردیش میں شیوراشٹر سینا سمیت چند ہندو تنظیموں نے آج ریلیز ہوئی فلم، ’’دل والے‘‘ کے خلاف احتجاج کیا اور بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا پتلا جلایا۔
گورکھپور اور کانپور سمیت ریاست کے کچھ شہروں میں فلم کے پوسٹر پھاڑے گئے اور پتلا جلاکر ٖغصے کا اظہار کیا گیا ۔
ملک کے سنیما گھروں میں آج ریلیز ہوئی فلم کے مرکزی کردار میں شاہ رخان اور کاجول ہیں۔
گورکھپور کی جبلی ٹاکیز اور ایک دیگر سنیما گھر میں آج شیوراشٹر کے کارکنوں نے شاہ رخ خان کا پتلا جلایا ۔
کارکنوں نے اپنے ہاتھوں میں فلم مخالف نعرے لکھی تختیاں تھامی ہوئی تھیں۔
جن میں شاہ رخ کے ذریعہ گزشتہ دنوں ملک میں عدم رواداری سے متعلق دئے گئے بیان کی مخالفت کا ذکر کیا تھا۔
بعد میں انہوں نے اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ کو ایک میمورینڈم سونپا۔
یو این آئی ۔
اے ایم ۔
ر ب ۔
1715

image