image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 13:56 Hrs(IST)
Entertainment » Film Review

پدماوت کی کامیابی سے خوش ہیں رنویر سنگھ

پدماوت کی کامیابی سے  خوش ہیں   رنویر سنگھ

ممبئی۔
18 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار رونویر سنگھ فلم پدماوت کی کامیابی سے خوش ہیں۔
سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت میں رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون اور شاہد کپور نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔
فلم کو کرنی سیوا سمیت کئی دیگر تنظیموں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ۔
فلم پدماوت کی کمائی 300 کروڑ روپے کا کاروبار کرچکی ہے۔
رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ یہ ایک تاریخی فلم ہے اور یہ ان کی فلمی کیئریر کی بہت اہم فلم ہے۔

رنویر سنگھ نے اس فلم میں علاؤ الدین خلجی کا کردار ادا کیا۔
رنویر سنگھ نے کہا پدماوت ہمارے ملک کی ایک تاریخ فلم ہے۔
مجھے بے حد خوشی ہے کہ اس فلم کو ہندستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر ناظرین نے پسند کیا۔

یہ ایک ایسی فلم ہے جو ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گی اور میر ی پہلی فلم بن گئی ہے جو 300 کروڑ روپے کرنے والی فلموں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔

یو این آئی۔
ایم جے۔

image