image
Friday, Apr 19 2024 | Time 12:18 Hrs(IST)
Entertainment » Film Review

کشور کمار کی پیدائش کی دو تاریخیں ،کون سی صحیح ؟

کشور کمار کی پیدائش  کی دو تاریخیں ،کون سی صحیح ؟

نئی دہلی، 28دسمبر (یواین آئی) کروڑوں لوگوں کے دل پر راج کرنے والے سدا بہار رومانوی گلوکار کشور کمار نے گیارہ سال کی عمر میں ہی 1940 میں بنی فلم بندھن سے اپنی گائیکی کا آغاز ایک کورس سے کیاتھا اور ان کی پیدائش کی دو تاریخیں اندور کے کالج میں درج تھیں۔
اتنا ہی نہیں انہوں نے 12 ایسی فلموں میں کام کیا جو کبھی نہ تو پوری ہوئیں اور نہ ہی ریلیز ہو پائیں۔
اس بہترین گلوکار کے بارے میں کمل دھيمان نامی فلم صحافی نے انگریزی میں لکھی اپنی نئی کتاب ’’میں ہوں جھمرو ایکٹر کشور کمار‘‘ میں ایسی کئی نایاب اطلاعات فراہم کی ہیں جو اب تک کشور کمار کے پرستاروں کوعام طورپر معلوم نہیں تھیں ۔
کشور کمار پر ہندی میں پہلے بھی ایک کتاب لکھ چکے مسٹر دھيمان نے یواین آئی کو بتایا کہ پہلی بار کشورکمار نے اندور کرشچین کالج میں 21 جون 1946 کو پہلے سال میں داخلے کے فارم میں اپنی پیدائش کی تاریخ 4اگست 1930 لکھی تھی لیکن 09 جولائی 1947 کو اسی کالج کے دوسرے سال کے داخلے کے فارم میں انہوں نے 15 مارچ 1928 لکھی تھی۔
ان سرٹیفکیٹ میں پیدائش کی تاریخ 4اگست 1930 ہی لکھی ہوئی ہے اور اس کی فوٹو کاپی اس کتاب میں شائع ہوئی ہے لیکن کالج کے دوسرے سال میں کشور کمار نے اپنی تاریخ پیدائش 15 مارچ 1928 بتائی ہے ایسے میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ کیا انہوں نے اسکول میں ہی اپنی عمر دو سال کم تو نہیں لکھائی لیکن اس کے بارے میں ان دونوں فارم کی کاپی پہلی بار کسی کتاب میں شائع ہوئی ہے لیکن تاریخ پیدائش میں یہ تبدیلی کیوں ہوئی، اس کی اطلاع آج تک کسی کے پاس نہیں ہے۔
مسٹر دھيمان نے کہا کہ انہوں نے کالج کے حکام اور کشور کمار کے اہل خانہ سے بھی پوچھا لیکن ان کے پاس اس تبدیلی کی معلومات نہیں تھی۔
آج تک سب لوگ 4اگست کو ہی ان کی سالگرہ مناتے ہیں۔
جاری۔
یواین آئی۔
اےایم۔

image