image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 10:51 Hrs(IST)
Entertainment » Hollywood

کاجول اب زیادہ کام کریں گی

کاجول اب زیادہ کام کریں گی

نئی دہلی،2جنوری(یو این آئی)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ وہ اب فلموں میں زیادہ کام کریں گی۔
کاجول پانچ سال بعد فلم دل والے کے ساتھ فلم انڈسٹری میں لوٹی ہیں۔
کاجول نے کہا کہ ’’امید ہے کہ اب میں پردہ سیمیں پر اور زیادہ نظر آؤں گی،اپنے بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے میں نے فلم مائی نیم از خان کرنے کے بعد طویل بریک لیا تھا۔
اب میرا بیٹا پانچ سال کا ہو چکا ہےاس لئےاب میں پھر سے کام شروع کر سکتی ہوں ۔
میں2016کے وسط سے کام شروع کر دوں گی ۔
لیکن میں شاہ رخ کی طرح تین سے چار فلمیں نہیں دے پاؤں گی ،میں ان کی طرح محنت نہیں کر سکتی‘‘۔
کاجول اور اجے دیوگن نے 1999میں شادی کی تھی ۔
ان کے دو بچے ہیں۔
نیاسا اور یوگ۔
کاجول نے کہا’’فلم دل والے کے لئے مجھ سے میری بیٹی نیاسا نے درخواست کی تھی۔
اس نے مجھ سے کہا کہ میں دوبارہ گھر سے باہر نکل کر کام کروں ۔
مجھے لگتا ہے کہ ورکنگ مدر ہونے سے بچوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
‘‘ یو این آئی۔
اےا یم۔

image