image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 04:30 Hrs(IST)
Entertainment » Music

دل والے کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز

دل والے کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز

ممبئی(یو این آئی)رومان سے بھر پور بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور کاجل کی نئی فلم ”دل والے“ کے نئے گانے "من ما ای مو شن"کی مکمل ویڈیو جاری کردی گئی ہے ۔
یہ فلم کل ہند سطح پر 18 دسمبر کو پردہ سیمیں کی زینت بنے گی۔
ممتاز فلم ساز اور ہدایت کارروہت سیٹھی کی اس فلم میں بالی ووڈ کی اپنے عہد کی سب سے مشہور آن اسکرین رو مانی جوڑی شاہ رخ اور کاجل کو ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھنے کے لئے ناظرین بے چین ہیں۔
فلم کے ٹریلر کو انٹر نیٹ پر دیکھنے کے بعد شاہ رخ اور کاجل کے مداحوں کو اس فلم کی ریلیز کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔
اس فلم میں نہ صرف اپنے زمانے کی انتہائی رومانی جوڑی کو پیش کیا جا رہا ہے بلکہ فلمم کو ایکشن ، رومینس اور سسپنس بھی خاطر خواہ طور مالا مال بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
روہت سیٹھی کی ہدایت میں بننے والی فلم”دل والے“ میں شا ہ رخ خان ، کاجل ، ورون دھون اور کرتی سینن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔
شاہ رخ خان کی اہلیہ گو ری خان کی فلم کی پروڈیوسر ہیں۔
یو این آئی۔
سلام

image