Entertainment » MusicPosted at: Dec 18 2015 3:02PM فرحان اختر نے فلم وزیر کے لئے نغمہ گایا
ممبئی، 9دسمبر(یو این آئی) بالی ووڈ کے مشہور اداکار فرحان اختر نے اپنی آنے والی فلم وزیر کے لئے نغمہ گایا ہے۔ فرحان نے فلم وزیر کے نغمہ’اترنگی یاری‘ کی ریکارڈنگ کی ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے ’راک آن اور زندگی نہ ملے گی دوبارہ اور ’دل دھڑکنے دو، جیسی فلموں میں نغمے گائے ہیں۔ یہ نغمہ انوکھی دوستی پر مبنی ہے۔اس نغمہ کے لئے موسیقی روچک کوہلی نے دی ہے جب کہ اس کی نغمہ نگاری گرپریت سینی اور دیپک رمولا نے کی ہے۔ بتایا جارہاہے کہ فلم ہدایت کار ودھوونود چوپڑا کا خیال تھا کہ فرحان وزیر کے لئے نغمہ گائیں۔ فلم میں اداکار امیتابھ بچن بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ بجوئی بامبیار کی ہدایت میں بنی یہ فلم آئندہ سال 8جنوری کو ریلیز ہوگی۔ یو این آئی۔ اے ایم۔م الف۔