image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 16:38 Hrs(IST)
Entertainment » Music

تینوں خان کے مرید ہیں پریتم چکرورتی

تینوں خان  کے مرید ہیں پریتم چکرورتی

ممبئی، 10 دسمبر (یو این آئی)بالی ووڈ کے ممتاز و مقبول موسیقار پریتم چکرورتی تینوں خان سلمان خان، عامر خان اور شاہ رخ خان کے مرید ہیں۔
پریتم نے شاہ رخ کی آنے والی فلم 'دلوالے' میں کام کے اپنے تجربے کے بارے میں کہا، ’’تینوں خان میں واقعی ایسی جادوئی خصوصیات ہیں جو آپ کو ان کا مرید بنا دیتے ہیں۔
میں نے بہت زیادہ فلموں میں تینوں خان کے ساتھ کام نہیں کیا۔
میں نے زیادہ تر شاہد (کپور)، رنبیر (کپور) اور عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا، "ایک وقت ایسا آیا، جب میں تقریبا ایک ہی وقت میں تینوں خان کی فلم پروجکٹوں سے منسلک رہا۔
یہ وہ وقت تھا جب 'بجرنگی بھائی جان' پر کام ختم ہو رہا تھا، 'دلوالے' کاکام درمیان میں تھا اور 'دنگل' پر کام شروع ہوا۔
واضح رہے کہ اول الذکر فلم میں سلمان خان تھے اور دوسرے میں شاہ رخ خان ہیں جبکہ تیسری فلم عامر خان کی ہے۔
یو این آئی۔
س ک۔
1744

image