image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 17:23 Hrs(IST)
Sports » Ranking

سرے کی اسمتھ اور وارنر سے معاہدے میں دلچسپی

سرے کی اسمتھ اور وارنر سے معاہدے میں دلچسپی

لندن ، 22 اپریل (یو این آئی ) برطانوی کاؤنٹی کلب سرے نے بال ٹمپرنگ کی وجہ سے پابندی کے شکار سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ اور اوپنر ڈیوڈ وارنر سے معاہدے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔

جنوبی افریقی دورے کے دوران بال ٹمپرنگ معاملے میں معطل آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر ان دنوں سڈنی میں اپنے گھرکے تعمیراتی کام میں مزدوروں کے ساتھ مصروف ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایل ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ڈیوڈ وارنر اپنے زیر تعمیر گھر میں مزدوروں کا ہاتھ بٹا رہے ہیں، وہ اسپورٹس شوز، کالے لباس اور وائٹ ہیٹ پہننے ہوئے ہیں، ویڈیو میں انہیں ڈرلنگ اور کارپینٹنگ کا کام کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

image