image
Friday, Mar 29 2024 | Time 14:42 Hrs(IST)
Sports » Cricket

یادو اور اسپنروں کے قہر سے کنگارو سہمے

یادو اور اسپنروں کے قہر سے کنگارو سہمے

پنے، 23 فروری (یو این آئی) تیز گیند باز امیش یادو (32رن پر چار وکٹ) کی قاتلانہ گیند بازی اور اسپنروں روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجہ کی بااثر کارکردگی سے دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہندستان نے اپنا جلوہ دکھاتے ہوئے آسٹریلیا کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن جمعرات کو نو وکٹ پر 256 رن پر روک لیا۔
یادو نے 32 رن پر چار وکٹ، آف اسپنر اشون نے 59 رن پر دو وکٹ، لیفٹ آرم اسپنر جڈیجہ نے 74 رن پر دو وکٹ اور آف اسپنر جینت یادو نے 58 رن پر ایک وکٹ لے کر آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون ا سمتھ کے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کے فیصلے کو غلط ثابت کر دیا۔
دنیا کی دوسرے نمبر کی آسٹریلوی ٹیم پہلے وکٹ کے لئے 82 رن کی شراکت کے بعد لڑکھڑا گئی اور ہندستانی گیند بازوں نے دوسرے سیشن میں تین اور تیسرے سیشن میں پانچ وکٹ لے کر کنگاروؤں کو دھر دبوچا۔

image