image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 21:46 Hrs(IST)
Sports » Spotlights

گیل کو پیچھے چھوڑ کر بہترین اسکورر بنے وراٹ

گیل کو پیچھے چھوڑ کر بہترین اسکورر بنے وراٹ

بنگلور، 18 اپریل (یو این آئی ) رائل چیلنجرس بنگلور كو آئی پی ایل نو میں بھلے ہی اتوار کو دہلی ڈئیر ڈیولس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہو لیکن میچ کے دوران ٹیم کے کپتان اور اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
میچ میں 48 گیندوں پر 79 رنز کی تابڑ توڑ اننگز کھیلنے والے وراٹ نے جیسے ہی پانچواں رنز بنا یا انہوں نے اپنے ہی ٹیم کے ساتھی ویسٹ انڈیز کے دھماکہ خیز بلے باز کرس گیل کے اس میدان پر بنائے گئے سب سے زیادہ رنز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔
میچ سے پہلے وراٹ کے 1574 رنز تھے اور انہیں گیل کے ریکارڈ کو توڑنے کے لئے محض پانچ رنز بنانے تھے۔

image