Sports » SpotlightsPosted at: Mar 27 2017 7:57PM شان ٹیٹ کا ہر طرز کی کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان
سڈنی ، 27 مارچ (یو این آئی) آسٹریلین اسپیڈ اسٹار شان ٹیٹ نے ایک عرصے سے جاری کہنی کی انجری کے سبب ہر طرز کی کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا ہے۔
2009 میں فرسٹ کلاس اور 2011 میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے ٹیٹ نے ٹی20 اسپیشلسٹ کی حیثیت سے کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا اور آخری مرتبہ بگ بیش 17۔
2016 کے سیزن میں سڈنی تھنڈر کے خلاف ہوبارٹ ہری کینز کی نمائندگی کی تھی۔