image
Friday, Mar 29 2024 | Time 21:32 Hrs(IST)
Sports » womens cricket

نیوزی لینڈ کی خواتین سیمی فائنل میں

نیوزی لینڈ کی خواتین سیمی فائنل میں

کانپور، 21 مارچ (یو این آئی) نیوزی لینڈ کی خاتون ٹیم نے اپنے ملک کی مرد ٹیم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تین بار کے چیمپئن آسٹریلیا کو ٹوئنٹی 20 خواتین ورلڈ کپ کے گروپ اے میچ میں لیگ كیسپریك (13 رن پر تین وکٹ) کی شاندار بولنگ کی بدولت پیر کو چھ وکٹ سے شکست دی اور جیت کی ہیٹ ٹرک کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹ پر 103 رن کے معمولی اسکور پر روکنے کے بعد 16.2 اوور میں چار وکٹ پر 104 رنز بنا کر ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی اور خاتون ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
آسٹریلیا کو دو میچوں میں اپنی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

image