image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 02:32 Hrs(IST)
Sports » womens cricket

سری لنکا نے آسٹریلیا کو دیا 124 کا ہدف

سری لنکا نے آسٹریلیا کو دیا 124 کا ہدف

نئی دہلی، 24 مارچ (یواین آئی) چامري اٹاپٹٹو (38) اور دلانی منودرا (38) کی ذمہ دارانہ اننگز اور ان کے مابین دوسرے وکٹ کے لئے 75 رن کی ساجھیداری کی بدولت سری لنکا نے یہاں فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر تین مرتبہ کی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف آٹھ وکٹ پر 123 رن کا چیلنجنگ اسکور بنا لیا۔
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری سری لنکا نے يشودا مینڈس کو پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر گنوادیا جس کے بعد اٹاپٹو اور منودرا نے دوسرے وکٹ کے لئے 10.1 اوور میں 75 رن جوڑے۔
اٹاپٹو نے 32 گیندوں پر 38 رن میں چار چوکے اور منودرا نے 35 گیندوں پر 38 رن میں پانچ چوکے لگائے۔

image