InternationalPosted at: Apr 23 2018 10:58AM جی -7 کے وزرائے خارجہ روس کے رویہ پر احتجاج
ٹورنٹو، 23 اپریل (رائٹر) جی -7 میں شامل ممالک نے روس کے رویے کو امن و سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔
امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ایک سینئر افسر نے آج یہاں بتایا کہ جی -7 کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں متفقہ طور سے روس کے رویہ پراحتجاج کیا گیا۔ اجلاس کے پہلے دن نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک افسرنے نامہ نگاروں سے کہا’’روس کے تباہ کن رویے کے معاملہ پر جی- 7 متحد ہے‘‘۔
اہلکار کے مطابق جی -7 کے رکن ممالک روس کے ساتھ مذاکرات کے لئے بھی تیار ہے۔ انہوں نے کہا’’ہم اسے (روس) اس کی مہلک سرگرمیوں اور دوسرے ممالک کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کے لئے ذمہ دار ٹھہراتے ہیں‘‘۔
رائٹر،اظ