InternationalPosted at: Jun 24 2019 12:47PM جی ۔20چوٹی کانفرنس سے الگ آر آئی سی کی میٹنگ میں شرکت کریں گے جن پنگ
بیجنگ ،24جون (اسپوتنک )چین کے صدر شی جن پنگ جاپان کے اوساکا میں ہونے والی جی ۔20چوٹی کانفرنس سے الگ روس ۔ہندستان ۔چین (آر آئی سی )کی میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔
چین کے نائب وزیرخارجہ ژان جون نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ،’’ صدر شی جن پنگ جی ۔20 چوٹی کانفرنس سے الگ روس ۔ہندستان ۔چین کے لیڈروں کی میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔”
مسٹر جن پنگ اس ہفتہ کے اواخر میں جاپان کے اوساکا میں شروع ہونے جارہی جی ۔20چوٹی کانفرنس سے الگ برازیل ۔روس۔ہندستان ۔چین ۔جنوبی افریقہ (برکس )کی غیر رسمی میٹنگ میں بھی حصہ لیں گے ۔
مسٹر ژانگ نے کہا،’’ مسٹر جن پنگ جی ۔20چوٹی کانفرنس سے الگ برکس کے لیڈروں کے ساتھ غیررسمی میٹنگ میں حصہ لیں گے ۔جی ۔20چوٹی کانفرنس سے الگ اس طرح کی میٹنگوں کا انعقاد برکس کے پانچ لیڈروں کی ایک بہترین روایت بن گئی ہے ۔ہم سبھی جانتے ہیں کہ برکس کے سبھی ممالک ابھرتے بازار ہیں اور بین الاقوامی روابط میں اہم رول ادا کرتے ہیں ۔‘‘
مسٹر جن پنگ 27سے 29جون تک جاپان کے دورے پر رہیں گے ۔
اسپوتنک ۔ایف اے