NationalPosted at: Sep 22 2022 8:45PM گڈکری نے آندھرا میں 8 این ایچ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا
نئی دہلی، 22 ستمبر (یو این آئی) سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے آج آندھرا پردیش کے راجہ مہندرا ورم میں 3000 کروڑ روپے کے آٹھ قومی شاہراہ-این ایچ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔
مسٹر گڈکری نے کہا کہ پروجیکٹوں کی تکمیل کے بعد یہ قومی شاہراہیں کاکیناڈاایس ای زیڈ، ایس ای زیڈ پورٹ، فشنگ ہاربر اور کاکیناڈا اینکریج پورٹ کو گرین روڈ کنیکٹیوٹی فراہم کریں گی، جس سے کاکیناڈا بندرگاہ کو چاول، سمندری غذا، کھانے پینے کی اشیاء، خام لوہے، بائیو فیول، گرینائٹ وغیرہ کی برآمد میں سہولت فراہم ہو سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوں میں کیکرم، مورامپوڈی، تیتالی آندھراراجاورم اور جوناڈا میں پانچ فلائی اوورز کی تعمیر شامل ہے جس سے بہت سے علاقوں میں جام سے پاک اور محفوظ ٹریفک کی نقل و حرکت ممکن ہوگی۔
اس موقع پر آندھرا پردیش کے روڈ اینڈ بلڈنگ کے وزیر دادی سیٹی راملنگیشور راؤ، بی جے پی کے ریاستی صدر سومو ویر راجو، کئی ممبران پارلیمنٹ، ایم ایل ای اور سینئر عہدیدار موجود تھے۔
یواین آئی۔ م ع۔ 2015