OthersPosted at: Oct 25 2020 7:42PM گوا میں ’بلو ایکونومی‘ کے بہت امکانات:گڈکری
پنجی،25 اکتوبر(یواین آئی) سڑک،ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اتوار کو کہا کہ مرکزی حکومت نیلی معیشت (بلو ایکونومی) پر توجہ مرکوز کررہی ہے اور کم از کم پانچ سے چھ لاکھ کروڑ کی اس معیشت کو بنانے کا منصوبہ ہے۔بلو ایکونومی کے تحت معیشت سمندری علاقے پر مبنی ہوتی ہےمسٹر گڈکری نے ویرنا انڈسٹریل اسٹیٹ،ورنا میں کونکن میری ٹائم کلسٹر کےلئے کامن فیسلیٹی سینٹر (سی ایف سی) کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ بلو ایکونومی کےلئے ایک وسیع صلاحیت ہے اور اس علاقے کو ضروری نئے جہازوں ،صنعتوں اور انجنوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا،’’حکومت آلودگی ےلئے جہازوں اور دیگر پانی کی نقل و حمل میں ایندھن کے طورپر میتھنال یا ایل این جی کا استعمال کرنے کےلئے مسلسل کام کررہی ہے اور ساتھ ہی نقل و حمل کے موثر طریقوں پر بھی خرچ کر رہی ہے۔ ہمیں کامیابی بین الاقوامی معیاروں کا استعمال کرنا چاہئے،جو نئی تکنیکوں اور جدت کے مطابق ہونا چاہئے۔ گوا میں سمندری علاقے اور نیلی معیشت کےلئے بین القوامی معیاروں کا مینوفیکچرنگ سینٹربننے کا ایک بہترین موقع ہے۔‘‘
جاری۔یواین آئی۔اےایم۔