NationalPosted at: Jul 12 2020 7:23PM گڈکری 20 ہزار کروڑ روپیے کے پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے
نئی دہلی، 12 جولائی (یو این آئی) سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کے مرکزی وزیر نیتن گڈکری منگل کے روز ہریانہ میں 20 ہزار کروڑ روپیے سے زیادہ کی لاگت کے سڑک پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزارت نے اتوار کے روز یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا ہے کہ مسٹر گڈکری اس ویڈیو کو کانفرنسنگ کے ذریعے اس نئے اقتصادی راہداری کے ساتھ ساتھ تین نئے مکمل شدہ منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر پروگرام کی صدارت کریں گے۔
اس دوران مسٹر گڈکری 227 کلومیٹر طویل اسماعیل پور تا نارنول اور دیگر بہت سے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ مرکزی وزیر حسن گڑھ سے جھاجر سمیت تین مکمل شدہ پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کریں گے۔
یو این آئی، ایم اے۔