NationalPosted at: Jan 23 2019 10:34PM آگرہ، متھرا میں جمنا میں گندا پانی نہیں جائے گا : گڈکری
نئی دہلی، 23جنوری (یو این آئی) آبی وسائل، ندی کو فروغ اور گنگا کے تحفظ کے وزیر نتن گڈکری نے اترپردیش کے آگرہ اور متھرا میں ’نمامی گنگے‘ پروگرا م کے تحت چھ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہاکہ ان پر کام مکمل ہونے کے بعد جمنا میں ان شہروں کا گندا پانی نہیں گرے گا۔
مسٹر گڈکری نے بدھ کو کہا کہ آگرہ میں ’نمامی گنگے‘ کے تحت 857.26کی لاگت سے نئے سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے اور پرانے پلانٹوں کی صلاحیت بڑھائی گئی ہے۔ امرت یوجنا کے تْحت 251کلومیٹر سیویج پائپ لائن ڈالنے کے کام بھی شروعات کی گئی، اس سے یہاں کے پچاس ہزار گھروں کو فائدہ ہوگا۔
مرکزی وزیر نے اسی طرح سے متھرا میں نمامی گنگے کے تحت جمنا ندی پر تقریباََ 497کروڑ روپے کی لاگت والے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور کہاکہ اس میں ورنداون میں زیادہ صلاحیت والا سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کیا جائے اور گھانٹوں کی صفائی اور صنعتوں سے نکلنے والی زہریلی معدنیا ت جمنا میں نہیں گریں گی۔
یو این آئی ۔ م ع۔ 2140