image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 21:01 Hrs(IST)
National

گاندھی خاندان کو ایس پی جی سکیورٹی نہیں ملے گی

گاندھی خاندان کو ایس پی جی سکیورٹی نہیں ملے گی

نئی دہلی، 8نومبر (یو این آئی) مرکزی حکومت نے گاندھی خاندان کے افراد سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کی سیکورٹی میں تعینات ایس پی جی کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے اور اب انہیں سی آر پی ایف کے کمانڈوں کی نگرانی میں زیڈ پلس سیکورٹی دی جائے گی۔
وزارت داخلہ کے ایک افسر نے آج یہاں بتایا کہ گاندھی خاندان کے افراد کی سیکورٹی کا نظم اور ان کی جان کو خطرے کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ سیکورٹی اور خفیہ ایجنسیوں سے بھی اس سلسلے میں معلومات حاصل کی گئی ہے۔ جائزہ میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ گاندھی خاندان کو ابھی کسی طرح کا براہ راست خطرہ نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اب گاندھی خاندان کے افراد کے سیکورٹی کی ذمہ داری سی آر پی ایف کے کمانڈو دستے کو سونپی جائے گی انہیں زیڈ پلس زمرے کی سیکورٹی دی جائے گی۔
خیال رہے کہ محترمہ اندرا گاندھی اور مسٹر راجیو گاندھی کو قتل کردیا گیا تھا۔
ایس پی جی کی تشکیل وزیر اعظم سابق وزیر اعظم اور ان کے خاندانوں کی سلامتی کے لئے خصوصی فورس کے طورپر کیا گیا تھا۔ ایس پی جی میں تقریباً تین ہزار افسر ہیں۔ اس فیصلہ کے نافذ ہونے کے بعد ایس پی جی کے پاس غالباً صرف وزیر اعظم کی سیکورٹی کی ذمہ داری رہ جائے گی۔
وزارت داخلہ نے حال ہی میں سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کی ایس پی جی سیکورٹی کو واپس لے کے انہیں زیڈ پلس سیکورٹی د ی تھی۔
یو این آئی ج ا

خاص خبریں
اگر آئین کو ختم کیا گیا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا: راہل گاندھی

اگر آئین کو ختم کیا گیا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آئین کو ختم کرنا چاہتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
ملک میں ریزرویشن کو کبھی ختم نہیں ہونے دیا جائے گا: شاہ

ملک میں ریزرویشن کو کبھی ختم نہیں ہونے دیا جائے گا: شاہ

کوٹا، 20 اپریل (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس پر ریزرویشن کے سلسلے میں جھوٹ پھیلانے کا الزام لگایا اور کہا ہے کہ اگر وہ ریزرویشن کو ہٹانا چاہتی ہے تو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اسے کسی بھی صورت میں ہٹانے نہیں دے گی۔

...مزید دیکھیں
عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

ناندیڑ، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیا گروپ اپنے بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے متحد ہوا ہے لیکن عوام نے انہیں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت کیجریوال کو انسولین نہ دے کر مارنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

مودی حکومت کیجریوال کو انسولین نہ دے کر مارنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی ( آپ ) نے جیل میں بند دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی زندگی سے کھلواڑ کرنے کی سازش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ مودی حکومت وزیر اعلیٰ کو انسولین نہ دے کر انہیں مارنا چاہتی ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

احمد آباد، 20 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو کہا کہ گجرات قومی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 8.3 فیصد سے زیادہ کا حصہ ڈال رہا ہے جبکہ اس کی آبادی پانچ فیصد ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

اگرتلہ، 20 اپریل (یو این آئی) تریپورہ میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد کانگریس نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے جمعہ کو شہر کے ابھویا نگر، بدرگھاٹ اور نندن نگر علاقوں سمیت کئی مقامات پر اپوزیشن کے حامیوں کے کئی گھروں پر حملے کیے ۔

...مزید دیکھیں

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image