OthersPosted at: Nov 16 2018 6:33PM گردابی طوفان غزہ سے ناگائی سب سے زیادہ متاثر،آٹھ افراد ہلاک
چنئی،16نومبر(یواین آئی)خطرناک گردابی طوفان ’غزہ‘ مغربی اور جنوب مغربی علاقے کی طرف بڑھ گیا ہے اور آج صبح تک یہ ناگاپٹنم اور ویدارانیم کے درمیان تمل ناڈو اور پدوچیری ساحلوں کو پارکرگیا ہے۔
یہ طوفان اپنےپیچھے بربادی کے نقوش چھوڑتا جارہا ہے اور ریاست کے مختلف حصوں میں بارش سے ہونے والے حادثوں میں 8افراد کی موت ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایا کہ غزہ طوفان نے 110کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ساحل کو پار کیا اور رات ڈھائی بجے تک اس کی رفتار 120کلومیٹر فی گھنٹہ تھی ۔اب یہ ویدارانیم سے 15کلومیٹر دور مغرب -شمال مغرب میں تمل ناڈو ساحل کے اوپر مرکوز ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چھ گھنٹوں میں اس طوفان کے مغربی علاقے کی طرف جانے اور کمزور ہوکر گردابی طوفان میں بدلنے کا خدشہ ہے۔
اس طوفان سے ناگاپٹنم ضلع سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور تنجاور اور تریوارو اضلاع میں اس نے کافی تباہی مچائی ہے۔
یواین آئی۔اےایم۔