RegionalPosted at: Dec 9 2019 1:08PM گہلوت نے سونیا کو سالگرہ کی مبارکباد دی
جےپور،9دسمبر(یواین آئی)راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
مسٹر گہلوت نے سوشل میڈیا کے ذریعہ سے محترمہ گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے آگے دعا کی ہے کہ آنے والاسال ان کے لئے اچھی صحت اور کامیابی سے بھرا ہو۔
مسٹر گہلوت نے سوشل میڈیا کے ذریعہ محترمہ گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آگے آنے والا سال ان کےلئے اچھی صحت اور کامیابی سے بھرا ہو۔
انہوں نے ان کی رہنمائی کو تحریک دینے والا بتاتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ان کی سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ ابھی تک حساس قیادت کی ایک اور مثال ہے۔
اسی طرح ریاستی کانگریس صدر اور نائب وزیراعلی سچن پائلٹ نے بھی محترمہ گاندھی کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ان کی قیادت میں ملک اور پارٹی کو جو رہنمائی ملی اس سے ہمیں ہمیشہ تحریک ملتی رہے گی۔انہوں نے خدا سے ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی دعا کی۔
یواین آئی۔اےایم۔