image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 19:27 Hrs(IST)
National

’جنرل راوت کے ہیلی کاپٹرکے بادلوں میں گِھرنے سے پائلٹ کی توجہ بھٹک گئی تھی‘

’جنرل راوت کے ہیلی کاپٹرکے بادلوں میں گِھرنے سے پائلٹ کی توجہ بھٹک گئی تھی‘

نئی دہلی، 14 جنوری (یو این آئی) ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت اور 13 دیگر افراد کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کی تحقیقات کرنے والی فوج کے تینوں ونگ کی جوائنٹ کورٹ آف انکوائری کا نتیجہ ہے کہ اس وقت موسم میں غیر متوقع طور پر تبدیلی کے درمیان ہیلی کاپٹر بادلوں میں گِھر گیا تھا جس کے سبب پائلٹ کی توجہ بھٹک گئی تھی۔ ہندوستانی فضائیہ نے جمعہ کو ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔
ایئر مارشل مانویندر سنگھ کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم نے ایم آئی-17 وی 5 کی 8 دسمبر کے حادثے کے بارے میں اپنے ابتدائی نتائج پیش کیے ہیں۔ اس تفتیش میں فوج اور بحریہ کے افسران بھی شامل تھے۔
فضائیہ کے بیان میں کہا گیا ،’تحقیقاتی ٹیم نے حادثے کے سب سے ممکنہ وجہ کو متعین کرنے کے لیے دستیاب گواہوں سے پوچھ گچھ کے علاوہ ہیلی کاپٹر کے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پِٹ وائس ریکارڈر کا تجزیہ کیا‘۔
تحقیقاتی ٹیم نے اس حادثے میں توڑ پھوڑ کے امکان سےانکار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے ،’کورٹ آف انکوائری نےحادثے کی وجہ کے طور پر مکینیکل فیلیئر،توڑ پھوڑ یا لاپرواہی کوخارج کیا ہے‘۔
فضائیہ نے کہا کہ حادثے کے وقت موسم میں غیر متوقع تبدیلی ہی پائلٹ کی توجہ کے بھٹکنے کی بنیادی وجہ تھی اور اس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر کوئمبٹور کے قریب پہاڑی علاقے میں کنٹرول پرواز کے درمیان حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس سے اس سلسلے میں ’یو این آئی‘ کی پہلے کی ایک رپورٹ کی توثیق ہوتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تحقیقات کے نتائج کی بنیاد پر، تحقیقاتی ٹیم نےکچھ سفارشات (مستقبل میں وی وی آئی پی سفر کے لیے)کی ہیں، جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اس سے پہلے اس کمیٹی نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو پانچ جنوری کو فضائیہ سربراہ ایئر چیف مارشل وویک رام چودھری اور دفاعی سکریٹری اجے کمار کی موجودگی میں ایک تفصیلی رپورٹ دی تھی۔
جنرل راوت کے ساتھ حادثے میں بیوی مدھولیکا راوت، ان کے سینئر ترین اسٹاف آفیسر بریگیڈیئر ایل ایس لِدّر‘ اور لیفٹیننٹ کرنل ہرجیندر سنگھ، نائک گُرسیوک سنگھ، جتیندر کمار، وویک کمار، بی سائی تیجا، حوالدار ستپال اور ہیلی کاپٹر اڑانے والے پائلٹ عملے کے ارکان ہلاک ہو گئےتھے۔
ہیلی کاپٹر نے سُلّور ایئر فورس اسٹیشن سے ویلنگٹن کے لیے اڑان بھری تھی۔
یو این آئی،ایم اے۔

خاص خبریں
عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

ناندیڑ، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیا گروپ اپنے بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے متحد ہوا ہے لیکن عوام نے انہیں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

احمد آباد، 20 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو کہا کہ گجرات قومی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 8.3 فیصد سے زیادہ کا حصہ ڈال رہا ہے جبکہ اس کی آبادی پانچ فیصد ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

اگرتلہ، 20 اپریل (یو این آئی) تریپورہ میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد کانگریس نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے جمعہ کو شہر کے ابھویا نگر، بدرگھاٹ اور نندن نگر علاقوں سمیت کئی مقامات پر اپوزیشن کے حامیوں کے کئی گھروں پر حملے کیے ۔

...مزید دیکھیں
میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

کولار، 20 اپریل (یو این آئی) جنتا دل (سیکولر) کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے جے ڈی (ایس) کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بی ٹیم قرار دینے کے بیان پر اپنا واضح ردعمل ظاہر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا: سلیم پرویز

نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا: سلیم پرویز

نئی دہلی/ کشن گنج، 20اپریل (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو مسلمانوں کا مسیحا قرار دیتے ہوئے بہار مدرسہ بورڈ کے سا بق چیرمین اور جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) کے لیڈر سلیم پرویز نے کہاکہ مسٹر نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

بھوپال، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں

روڈ ویز ملازمین کے مطالبات کو پورا نہ کرنے کا خمیازہ حکومت کو بھگتنا پڑے گا: نریندر دنود

20 Apr 2024 | 7:23 PM

سرسا، 20 اپریل ( یو این آئی ) ہریانہ روڈ ویز ورکرز یونین سے متعلق سرو کرمچاری سنگھ ڈپو کی ایگزیکٹو میٹنگ آج ڈپو ہیڈ پرتھوی سنگھ چاہر کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں کہا گیا کہ روڈ ویز کے ملازمین کے مطالبات کو نظر انداز کرنے پر حکومت کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image