NationalPosted at: Dec 8 2021 9:53PM کووند،نائیڈو، مودی، سونیا نے جنرل راوت کی موت پرافسوس کا اظہار کیا
نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور 11 دیگرافسران کی بدھ کو تمل ناڈو کے ضلع نیلگیری کے کنور کے نزدیک ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں موت ہو جانے پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر وینکیا، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور کانگریس صدر سونیا اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر کووند نےایک تعزیتی پیغام کہا، ’’جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا جی کے بے وقت موت سےصدمے میں ہوں۔ ملک نے اپنے بہادر سپوتوں میں سے ایک کو کھو دیا ۔ ان کے اہل خانہ کے تیئں تعزیت ‘‘۔
مسٹر نائیڈو نے جنرل راوت، ان کی اہلیہ اور دیگرافسروں کی موت پرافسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا ’’دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں سوگوار کنبہ کے افراد کے ساتھ ہیں ‘‘۔
مسٹر مودی نے تمل ناڈو میں ہیلی کاپٹرحادثے میں جنرل راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر افسران اور فوجیوں کی موت پررنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راوت نے پوری لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کی ۔ وزیراعظم نے کہا ’’ میری ہمدردیاں سوگوار کنبوں کے ساتھ ہیں۔
جاری ۔ ک ج