image
Thursday, Aug 11 2022 | Time 11:37 Hrs(IST)
Regional

جنرل بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

جنرل بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

دہرادون،8 دسمبر(یو این آئی) وزیر اعلی کی رہائش گاہ پرقانون ساز پارٹی کی میٹنگ کے موقع پر سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہوئی موت پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اس موقع پر جنرل راوت کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ جنرل راوت کی موت ملک اور اتراکھنڈ کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ ان کی بے وقت موت ان کے لیے ذاتی نقصان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اعلیٰ ترین فوجی افسر ہونے کے ساتھ ساتھ سادگی کی علامت بھی تھے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اترا کھنڈ سے جنرل راوت کا خاص لگاؤ ​​تھا۔ ریاست کی ترقی کے لیے ان کی سوچ تھی ۔ حال ہی میں وہ ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنی اہلیہ کے ساتھ دہرادون آئے تھے، ان کی اچانک موت اتراکھنڈ کے لیے بہت دکھ کی بات ہے۔
اس موقع پر کابینہ کےوزراء مسٹر ستپال مہاراج، ڈاکٹر ہرک سنگھ راوت، مسٹر بنشیدھر بھگت، مسٹر سبودھ انیال، مسٹربشن سنگھ چوفل، سوامی یتیشوارانند،رکن اسمبلی مسٹرہرونش کپور، مسٹر ہربھجن سنگھ چیمہ اور دیگر اراکین اسمبلی نے بھی مسٹرجنرل کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یواین آئی ۔ ک ج

خاص خبریں
راجوری میں فوجی کیمپ پر فدائین حملہ 3 فوجی، 2 ملی ٹینٹ ہلاک، میجر سمیت مزید 2 اہلکار زخمی

راجوری میں فوجی کیمپ پر فدائین حملہ 3 فوجی، 2 ملی ٹینٹ ہلاک، میجر سمیت مزید 2 اہلکار زخمی

جموں،11اگست(یو این آئی)جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے پرگرال درہال فوجی کیمپ پر جمعرات اعلیٰ الصبح جنگجووں نے فدائین حملہ کیا جس وجہ سے 3 فوجی ، دو ملی ٹینٹ از جان ہوئے جبکہ ایک میجر سمیت مزید دو اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے۔

...مزید دیکھیں
کووڈ ویکسینیشن میں 207.29  کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

کووڈ ویکسینیشن میں 207.29 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 207.29 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
مہنگائی، بے روزگاری پر راہل-پرینکا کا وزراعظم پر حملہ

مہنگائی، بے روزگاری پر راہل-پرینکا کا وزراعظم پر حملہ

نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور اتر پردیش پارٹی کی جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مہنگائی اور بے روزگاری نظر نہیں آتی اور وہ لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
شندے نے نارا پورنیما، رکھشا بندھن کی مبارکباد دی

شندے نے نارا پورنیما، رکھشا بندھن کی مبارکباد دی

ممبئی 11 اگست (یو این آئی) مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے نارا پورنیما اور رکھشا بندھن کے موقع پر ریاست کے شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔

...مزید دیکھیں
مرمو، مودی نے اہل وطن کو رکھشا بندھن کی مبارکباد دی

مرمو، مودی نے اہل وطن کو رکھشا بندھن کی مبارکباد دی

نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو رکھشا بندھن کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی۔

...مزید دیکھیں
نیوزی لینڈ میں کورونا کے 4,818 نئے معاملے

نیوزی لینڈ میں کورونا کے 4,818 نئے معاملے

ویلنگٹن، 11 اگست (یو این آئی) نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے 4,818 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے مزید 24 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر میں کورونا کے 1847 نئے معاملے، سات کی موت

مہاراشٹر میں کورونا کے 1847 نئے معاملے، سات کی موت

ممبئی، 11 اگست (یو این آئی) مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1,847 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے سات مریضوں کی موت ہوئی۔

...مزید دیکھیں

سترہویں لوک سبھا کے نویں اجلاس اختتام پذیر ، برلا کا اراکین پارلیمان کا شکریہ

08 Aug 2022 | 7:37 PM

نئی دہلی، 8 اگست (یو این آئی)لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے اپنے تمام معزز ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایوان کے کام کو چلانے میں تعاون کیا۔

...مزید دیکھیں
image