InternationalPosted at: May 27 2020 1:25PM جرمنی میں کوروناکے پیش نظر رابطے سے متعلق پابندیوں میں 29 جون تک توسیع
برلن، 27 مئی (اسپوتنك) جرمنی میں کوروناوائرس (كووڈ -19) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سماجی رابطوں سے متعلق پابندیوں میں 29 جون تک اضافہ کردیا گیا ہے۔
جرمن کابینہ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی ہے۔
کابینہ نے کہا ’’وفاقی حکومت اور ریاستی کوروناوائرس کے پیش نظر رابطوں پر پابندیوں کے سلسلے میں مشترکہ فیصلے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ وفاقی چانسلر کے محکمے کے سربراہ اور سینیٹ اور ریاستوں کے چانسلری کے سربراہان کے مشترکہ فیصلے میں اہم بات یہ ہے کہ رابطوں سے متعلق پابندیاں 29 جون تک جاری رہیں گی‘‘۔
بیان کے مطابق سماجی رابطوں کو کم کرنے کے لئے شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 11 مارچ کو کوروناوائرس کو عالمی وبا اعلان کیا تھا۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا میں اب تک کوروناوائرس سے 343500 سے زائد افراد کی موت ہوچکی ہے۔ دنیا میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 54 لاکھ کے اعداد و شمار سے تجاوز کر گئی ہے۔
اسپوتنك۔ این یو۔