OthersPosted at: Jan 30 2018 11:50AM لوگوں کو بے وقوف بنا کر پیسے وصول رہی پاریکرحکومت: چوڈانكر
پنجی، 30 جنوری ( یواین آئی) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سیکرٹری گریش چوڈانكر نے گوا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی حکومت پر ٹو وہیلر اور فو رہیلر گاڑی چلانے والے لوگوں کو بے وقوف بنا کر ان سے فرضی طریقے سے پیسے وصول کرنے کا الزام لگایا ہے۔مسٹر چوڈانكر نے یہاں ایک بیان جاری کر یہ بات کہی۔
کانگریس سکریٹری نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعلی منوہر پاریکر کی قیادت والی حکومت کی مالیاتی بدانتظامی کی وجہ سے ریاست اقتصادی طور پر دیوالیہ کا شکار ہو رہی ہے۔ مسٹر چوڈانكر نے بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاست کو اس بحران سے نکالنے کی بجائے حکومت ٹووہیلر اور فور وہیلر گاڑی چلانے والوں کو بے وقوف بنا ان سے فرضی طریقے سے پیسے وصولی کا کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں ٹریفک نظم و ضبط کے نام پر چلائی جا رہی مہم سے سڑک حادثات میں مرنے والوں کی تعداد میں کوئی کمی نہیں آئی ہے بلکہ اس سے لوگوں کو بے وقوف بنا کر ان سے پیسہ وصولنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ مسٹر چوڈانكر نے کہا کہ کانگریس پارٹی ریاستی حکومت کی طرف سے ٹریفک قوانین کے نام پر لوگوں کے استحصال کئے جانے کے خلاف ہے۔ہم ٹریفک سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کی جا رہی کارروائی کی مخالفت نہیں کرتے بلکہ ٹو وہیلر اور فور وہیلرچلانے والوں کو بے وقوف بنا کر ان سے فرضی طریقے سے پیسے وصول کرنے کی مخالفت کر رہے ہیں۔
یو این آئی،اظ 1100