image
Tuesday, Oct 15 2019 | Time 06:37 Hrs(IST)
National

ہندوستان کا مستقبل بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے سیکٹرپرمنحصر:پیوش گوئل

ہندوستان کا مستقبل بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے سیکٹرپرمنحصر:پیوش گوئل

نئی دہلی، 18ستمبر (یو این آئی)کامرس وصنعت اورریلوے کے مرکزی وزیرجناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی میں کیپ ایکسل ایکسپورٹ ایوارڈپیش کئے ۔ اس موقع پرمنعقد تقریب میں چھوٹی ، بہت چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعتوں کے وزیرمملکت پرتاپ چندرسارنگی بھی موجودتھے ۔
اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کامرس وصنعت کے وزیر نے کہاکہ کیمیکل اور متعلقہ سیکٹروں میں جو ملک میں کچھ سب سے پرانی صنعتیں ہیں، کافی زیادہ صلاحیتیں ہیں اور یہ وقت ہے کہ تمام سیکٹرکو نئے چیلنجوں سے نمنٹنے کے لئے مشترکہ کوشش شروع کریں اور زیادہ مقاصد مقررکریں اور ساتھ ہی ساتھ غیرمعمولی نتائج کے لئے آرزورکھیں ۔
کامرس وصنعت کے وزیرنے ایوارڈحاصل کرنے والوں کی ستائش کی اورکہاکہ وہ ان لو گوں کو تحریک دیں جنھوں نے کوئی ایوارڈ نہیں جیتاہے تاکہ جرأت مندانہ فیصلے اور جوکھم لئے جاسکیں اورایسے لوگ اپنی صنعت میں غیرمعمولی کام کرنے کے لئے تحریک دیں۔ اس کے لئے وزیرموصوف نے کہاکہ کیپ ایکسل سیکٹرصنعتوں کو نئی تکنالوجی اپنانی چاہیئے اور نئی مارکیٹ تلاش کرنی چاہیئے اورجومصنوعات تیارکی جارہی ہیں ان کی قدرمیں اضافہ کیاجائے اورنہ صرف خام بلکہ بنیادی مصنوعات کے برآمدکاروں اور مال تیارکرنے والوں کے طورپرکمفرٹ زون میں نہ رہاجائے ۔
جناب پیوش گوئل نے مزید کہاکہ حالانکہ دنیا کی کیمیکلز مارکیٹ میں ہندوستان کی کیمیکلز اورمتعلقہ شعبوں میں برآمدات 10فیصد ہے ۔ لیکن اب یہ وقت ہے کہ اس سیکٹرکے برآمدکاروں کو نمبرایک پوزیشن پرلانے کی تحریک دی جائے اوراس کے لئے کامرس اورصنعت کے وزیر نے اس سیکٹرکی تمام صنعتوں سے اپیل کی کہ وہ برآمدات میں اضافہ کرنے کے لئے اپنی پیداوارکو زیادہ بڑھانے کے طورطریقوں پر غورکریں اور جرأت مندانہ اقدامات کریں ۔
کامرس اورصنعت کے مرکزی وزیرنے کہاکہ ہندوستان کا مستقبل بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں پرمنحصرہے ۔ انھوں نے چھوٹی ، بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں سے اپیل کی کہ وہ بندرگاہوں کے پاس کلسٹرکی ترقی ، بلک میں زمین کی دستیابی مشترکہ فعال ٹریٹمنٹ پلانٹ اورکامن ٹیسٹنگ سہولیات کے لئے حکومت سے تعاون کا مطالبہ کریں ۔ یہاں پیوش گوئل نے مزید کہاکہ ماحولیات کے لئے سرمایہ کاری اورنگہداشت ہرایک کے لئے ایک سود مند تجویز ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ صنعت اورشہریوں کے لئے بھی ایک سودمند تجویز ہے کیونکہ یہ کاروبارکے لئے سازگارماحول تیارکرتی ہے اور دنیا بھر میں ہندوستانی مصنوعات کے لئے قابل قبول ہونے میں بھی مدد کرتی ہے ۔
کامرس وصنعت کے وزیر نے صنعت سے اپیل کی کہ وہ دنیا کو اپنے ساتھ شامل کریں اورآزادانہ تجارت کے ان سمجھوتوں کے ذریعہ دستیاب مواقع کا فائدہ اٹھائیں جو ہندوستان نے دوسرے ملکوں کے ساتھ کئے ہیں ۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ قومی مفاد کا تحفظ کریں اور اپنے کاروباری مفاد کابھی خیال رکھیں اوراس سے بھی بڑی بات یہ کہ صارفین کے مفادات کو عزیز رکھیں ۔
یو این آئی۔ م ع۔

خاص خبریں
رافیل طیارے سودے کو  کانگریس رد کرانا چاہتی تھی :مودی

رافیل طیارے سودے کو کانگریس رد کرانا چاہتی تھی :مودی

بلبھ گڑھ، 14 اکتوبر (یو این آئی)وزیراعظم نریندر مودی نے آج کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ فرانس کے ساتھ رافیل طیارے کے سودے کو رد کرانا چاہتی تھی لیکن قومی سلامتی کے لئے پرعزم قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت نے ان کی سازش کو ناکام بنادیامسٹر مودی نے یہاں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رافل طیارہ کے سودے کے سلسلے میں اس پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے دوران بہت ہنگامہ آرائی کی تھیانہوں نے کہا کہ ’’ان لوگوں نے پورا زور لگادیا تھا کہ یہ طیارہ سمجھوتہ رد ہوجائے، ہندوستان میں نئے جنگی طیارے نہ آنے پائے۔

...مزید دیکھیں
دہلی حکومت ' اسکل اینڈانٹرپرینیورشپ یونیورسٹی ' قائم کرے گی

دہلی حکومت ' اسکل اینڈانٹرپرینیورشپ یونیورسٹی ' قائم کرے گی

نئی دہلی، 14 اکتوبر (یواین آئی) دہلی حکومت نے قومی دارالحکومت کے طلباء کے روزگار کو یقینی بنانے کی سمت میں ' دہلی اسکل اینڈانٹرپرینیورشپ یونیورسٹی ' قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
پنجاب کے پانچ سابق پولیس اہلکاروں کو رہا کرنے کے لیے مرکز کی منظوری

پنجاب کے پانچ سابق پولیس اہلکاروں کو رہا کرنے کے لیے مرکز کی منظوری

نئی دہلی 14 اکتوبر (یواین آئی) مرکزی حکومت نے پنجاب میں مختلف جرائم کی سزا میں جیلوں میں بند ریاست کے پانچ سابق پولیس اہلکاروں کو خصوصی رعایت کے تحت رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
اجودھیا معاملہ:مسلم فریق نے ہندو فریق کے دعوی پر سوال  اٹھائے

اجودھیا معاملہ:مسلم فریق نے ہندو فریق کے دعوی پر سوال اٹھائے

نئی دہلی، 14 اکتوبر (یو این آئی) مسلم فریق نے سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کی آئینی بنچ کے سامنے پیر کو دعوی کیا کہ ہندو فریق یہ ثابت کرنے میں نااہل ہے کہ اہم گنبد ہی بھگوان رام کی جائے پیدائش ہے۔

...مزید دیکھیں
ابھیجیت بنرجی سمیت تین کو اقتصادیات کانوبل انعام

ابھیجیت بنرجی سمیت تین کو اقتصادیات کانوبل انعام

اسٹاک ہوم ،14اکتوبر(اسپوتنک)ہندنژاد امریکی شہری ابھیجیت بنرجی کوسال 2019کا اقتصادیات کا نوبل انعام دیاگیا ہے مسٹر بنرجی کے ساتھ ایشتر ڈوفلو اور مائیکل کریمرکو بھی مشترکہ طورپر نوبل انعام دینے کا اعلان کیاگیاہے تینوں ماہرین اقتصادیات کودنیا بھر میں غریبی دورکرنے کی سمت میں ایکسپیری منٹ اپروچ کےلیے یہ انعام دیاگیاہے ۔

...مزید دیکھیں
پاکستان پر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنے کا دباؤ بڑھا: ڈوبھال

پاکستان پر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنے کا دباؤ بڑھا: ڈوبھال

نئی دہلی، 14 اکتوبر (یو این آئی) قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے آج پاکستان پر الزام لگایا کہ وہ سوچی سمجھی پالیسی کے تحت دہشت گردی کی پرورش کر رہا ہے لیکن بین الاقوامی ادارہ مالی کارروائی دستہ ( اے ایف اے ٹی ایف ) کے گھیرے میں آنے کے بعد سے اس پر دہشت گردی کے خلاف اقدامات کرنے کا دباؤ بڑھ رہا ہےمسٹر ڈوبھال نے پیر کو یہاں انسداد دہشت گردی اسکواڈ اور خصوصی ورک فورسز کے سربراہان کے قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجرموں کو کسی ملک کی حمایت حاصل ہوتی ہے تو یہ ایک بہت بڑا چیلنج بن جاتا ہے۔

...مزید دیکھیں
سونیا کے خلاف شرمناک بیان  پرکھٹر ملک کی خواتین سے معافی مانگیں: کانگریس

سونیا کے خلاف شرمناک بیان پرکھٹر ملک کی خواتین سے معافی مانگیں: کانگریس

نئی دہلی،14اکتوبر(یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ ہریانہ کے وزیرا علیٰ منوہر لال کھٹر کا کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کے خلاف نازیبا بیان دیناقابلِ مذمت، شرمناک اور ملک کی خواتین کی تذلیل ہے لہٰذا انھیں معافی مانگنی چاہیےکانگریس نے پیر کے روز ٹویٹ کیا،’پارٹی کی (عبوری) صدر سونیا گاندھی کے خلاف شرمناک بیان، خواتین کی تذلیل اور غیر سماجی افکار کے لیے وزیراعلیٰ کھٹر کو ملک کی پوری خواتین سے معافی مانگنی چاہیے‘پارٹی نے کہا ہے کہ مسٹر کھٹر کی قیادت میں ہریانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے پانچ سال میں خاتون مخالف کام کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image