NationalPosted at: Jul 13 2020 9:34PM گوگل کا ہندستان کے لئے دس ارب ڈالر کے ڈیجیٹائیزیشن کا اعلان
نئی دہلی، 13جولائی (یو این آئی) گوگل نے ہندستان کی ڈیجیٹل معیشت کو رفتار فراہم کرنے کے مقصد سے دس ار ب ڈالر (25ہزار کروڑ روپے) کے گوگل ڈیجیٹائیزیشن فنڈ کا اعلان کیا ہے۔
گوگل اینڈ الفابیٹ کے چیف ایکزیکیٹیو افسر سندر پچائی نے آج گوگل فار انڈیا پروگرام کے دوران یہ اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ پانچ سے سات برسوں میں یہ سرمایہ کاری کی جائے گی۔ انکی کمپنی وزیراعظم نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا نظریہ میں تعاون کرکے بہت فخر محسوس کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان کی کمپنی کی توجہ زیادہ سے زیادہ ہندستانیوں کو آگے بڑھنے اور کامیاب ہونے میں انٹرنیٹ کے استعمال کرنے کا اہل بنانے پر ہے۔ ابھی ملک کا بیشتر کاروبار ڈیجیٹل بن رہا ہے۔ انہوں نے ملک میں چھوٹے کاروباریوں کو کامیاب بنانے کے لئے گوگل کی طرف سے کی گئی کوششوں کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ ان کی کمپنی تین کروڑ خواتین کو ڈیجیٹل خواندہ بنانے کی سمت میں کام کررہی ہے۔
جاری یو این آئی۔ م ع۔1600