image
Tuesday, Apr 23 2024 | Time 18:04 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

کندن لال سہگل کو گوگل کا ڈوڈل کے ذریعہ خراج عقیدت

کندن لال سہگل کو گوگل کا ڈوڈل کے ذریعہ خراج عقیدت

ممبئی11،اپریل (یواین آئی)گوگل نے آج 11اپریل کو معروف اور دردبھرے نغموں کے لئے مشہور گلوکار کندن لال سہگل کو اپنے ڈوڈل کے ذریعہ خراج عقیدت پیش کیا ہے اورانہیں شہنشاہ موسیقی قراردیا ۔
انہوں نے15سال کے عرصے میں 185نغموں کے لیے اپنی آواز دی اور 36فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ۔
جنوری 1947 اس دنیا سے کوچ کرگئے ۔
سہگل کو 1930کی دہائی میں فلمی دنیا کے نقشے پر نظرآئے جب نیو تھیٹر کلکتہ کے مالک بی این سرکارنے سامعین کے سامنے پیش کیا اور انہیں زبردست شہرت حاصل ہوئی۔

معروف گلوکار اور اداکار کے مقامِ پیدائش کے بارے میں اختلاف ہے۔
کچھ کا کہنا ہے کہ جموں میں پیدا ہوئے جہاں ان کے والد تحصیلدار تھے۔
کچھ کا کہنا ہے کہ جالندھر میں پیدا ہوئے۔
ان کے بعض سوانح نگاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی استاد سے موسیقی کی باقاعدہ تعلیم حاصل نہیں کی تھی اور نہ موسیقی کے کسی معروف گھرانے سے وابستہ تھے لیکن جب جموں میں تھے تووالدہ کے ساتھ مذہبی تقاریب اور مندروں میں بھجن کی محفلوں میں شرکت کرتے اور والدہ کے ساتھ مل کر بھجن خود گایا بھی کرتے۔

بعض سوانح نگاروں کا کہنا ہے کہ جموں کے ایک غیر معروف سے صوفی بزرگ سلمان یوسف کے آستانے پر حاضری بھی دیتے تھے اور بھجن یا عارفانہ کلام سناتے۔
یہ بزرگ خود بھی گاتے تھے اس لیے عین ممکن ہے کہ انہیں موسیقی میں کچھ درک رہا ہو اور انہوں نے سہگل کی اس سلسلے میں کچھ ابتدائی تربیت کی ہو۔

بہر حال یہ طے ہے کہ موسیقی اور گائکی ان کی رگ رگ میں تو رچی ہوئی تھی لیکن ان کے معاش کا ذریعہ نہیں تھی اور نہ انہوں نے اس کو روزی کا ذریعہ بنانے کا کوئی منصوبہ بنایا تھا اور بنا بھی نہیں سکتے تھے، اس لیے کہ اس زمانے میں موسیقی اور پہلوانی دونوں صرف جاگیرداروں اور رجواڑوں کی سرپرستی میں فروغ پاتی تھیں اور سہگل کچھ اتنے آزاد منش تھے کہ درباروں کے آداب سے مطابقت پیدا کرنا ان کے لیے یقیناً مشکل ہوتا۔
چنانچہ وہ کلکتے پہنچ گئے اور ٹائپ رائٹر بنانے والی کمپنی میں 80 روپے ماہانہ پر سیلز مین کی نوکری مل گئی۔
کلکتے میں ہی کہیں ان کی کسی طرح نیو تھئیٹر کے بانی بی۔
این۔
سرکار سے مڈبھیڑہوگئی اور انہوں نے ان کو گلوکار کے طور پر دو سو روپے ماہانہ پر ملازمت دیدی۔

جاری۔
یو این آئی۔
اے اے اے۔
م ع۔
م الف

image