image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 13:50 Hrs(IST)
Entertainment » Television

گووندا-روینہ کی جوڑی اب ٹی وی پر دھوم مچائے گی

گووندا-روینہ کی جوڑی اب ٹی وی پر دھوم مچائے گی

ممبئی، 5 فروری (یو این آئی) بالی وڈ کے ڈانسنگ اسٹار گووندا اور معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کی جوڑی ٹی وی پر دھوم مچانے کیلئے آ رہی ہے۔
گووندا اور روینہ کی جوڑی کو فلموں میں کافی پسند کیا جاتا ہے۔
گووندا اور روینہ نے دولہے راجہ، بڑے میاں چھوٹے میاں جیسی کئی سپر ہٹ فلموں میں ساتھ کام کیا ہے۔
اب یہ جوڑی تقریباً ایک دہائی بعد ساتھ نظر آنے والی ہے۔
دونوں ڈانس ریلٹی شو میں ایک ساتھ طرح نظر آئیں گے۔
گووندا-روینہ ٹنڈن کے اس شو کا نام ’شائن آف انڈیا‘ ہے۔
کہا جاتا ہے کہ گووندا کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں سن کر روینہ نے دوبارہ نہیں سوچا اور پروجیکٹ کے لئے ہاں کہہ دی۔
روینہ مانتی ہیں کہ گووندا ان کے ٹرمپ کارڈ ہیں۔
روینہ ٹنڈن نے کہا ’ہر کوئی ہماری ٹائمنگ کی بات کر رہا ہے۔
رقص اور میوزک ہم دونوں کو ہی پسند ہے۔
ہم دونوں ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے تھے، جس سے نتیجہ بہترین نکلتا تھا۔
یو این آّئی۔
س ا۔
1202

image