InternationalPosted at: Mar 17 2018 11:43PM یونان میں کشتی کے ڈوب جانے سے 16تارکین وطن کی موت
ایتھنز،17مارچ (رائٹر) یونان کے اگاتھونیسی جزیرہ کے نزدیک ایک کشتی کے ڈوب جانے سے اس میں سوار کم از کم پانچ بچوں سمیت 16لوگوں کی موت ہوگئی۔ یہ اطلاع یونان کے ساحل محافظ افسر نے دی۔
اگتھونیسی جزیرہ ترکی کے نزدیک ہے۔ اس حادثہ میں مرنے والوں کی قومیت کا فوری طورپر پتہ نہیں چل سکا ہے۔ کم از کم چار تارکین لاپتہ ہیں جبکہ تین کو بچا لیا گیا ہے۔
آج کے حادثہ میں یونان جزیرہ تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی موت سب سے زیادہ ہے۔
یونان کے تارکین امور کے وزیر دمترس وتساس نے کہا کہ ہم سمندر میں بچوں کو اس طرح نہیں چھوڑ سکتے۔ اس کا حل ہی لوگوں کی حفاظت کرنا ہے تاکہ انسانی اسمگلنگ شعبہ متاثر ہوسکے اور تارکین وطن اور پناہ گزینوں کو بحفاظت طریقہ سے اور محفوظ راستوں سے لایا جاسکے۔
یونان کے حکام کا کہنا ہے کہ کشتی پر 22لوگ سوار تھے۔ ساحلی محافظ دو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے زندہ بچے دیگر لوگوں کو تلاش کررہے ہیں۔
رائٹر ۔ م ع۔ 2315